دہلی میں فضائی آلودگی کاقہر،15نومبرتک سبھی اسکول بند

Students-file-pic

نئی دہلی:دہلی-این سی آرمیں ایک بارپھرسے فضائی آلودگی خطرناک سطح کوپہنچ رہی ہے۔پڑوسی ریاستوں میں پرالی جلانے کی وجہ سے قومی راجدھانی دہلی میں پھرسے آلودگی بڑھ گئی ہے۔بدھ کی صبح دہلی کی ایئرکوائلٹی بیحدخراب رہی۔جس کے باعث دہلی حکومت نے اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیاہے۔دہلی میں 14اور15نومبرتک اسکول بند رہیں گے۔اس بات کی جانکاری دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے ٹویٹ کے ذریعے دی ہے۔

منیش سسودیا نے ٹویٹ کرکے کہاکہ ”شمال بھارت میں پرالی آلودگی کے باعث بگڑتے حالات کودیکھتے ہوئے دہلی سرکار نے دہلی کے سبھی سرکاری اورپرائیویٹ اسکول کل اورپرسوں (جمعرات اورجمعہ)کیلئے بندکرنے کا فیصلہ لیاہے۔“

بتادیں کہ دہلی میں پرالی کے بڑھتے دھوئیں کی وجہ سے آلودگی کی سطح میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیاہے۔اسلئے دہلی حکومت نے فیصلہ لیاہے کہ دہلی کے سرکاری اورپرائیویٹ سبھی اسکول 15نومبرتک بندرہیں گے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *