دہلی فساد:107 چھوٹے تاجروں کی بازآبادکاری کیلئے جمعیۃ نے پچیس لاکھ روپے تقسیم کیے

mahmud-madani

نئی دہلی: مشرقی دہلی فساد میں اپنا آشیانہ، اپنی تجارت اور دکان کھو دینے والے ایسے بہت سارے لوگ ہیں جو اس کے بعد لاک ڈاؤ ن کی دوہری مار کا سامنا کررہے ہیں، جمعیۃعلماء ہند نے ان کے زخموں پر مرہم رکھتے ہوئے تین مرحلوں میں ایک سو سات چھوٹے تاجروں کے درمیا ن پچیس لاکھ اڑسٹھ ہزارروپے) (25,68000بذریعہ چیک تقسیم کیے ہیں،مستفیدین میں کیرانا شاپ، سیلون، سبزی دکان، سلائی سینٹرس، الیکٹرانک شاپ،فرنیچرس شاپ، لیڈیز پرس، چکن شاپ سمیت درجنوں تجارت سے جڑے لوگ ہیں جن کی دکانیں فسادیوں نے جلا کر راکھ کردی تھی۔ جمعیۃ علماء ہند کی اس مہم میں مجیدیہ ہاسپٹل جامعہ ہمدرد کے ڈاکٹر صاحبان نے بھی اپنی طرف سے تعاون پیش کیا ہے۔

جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے کہا کہ جمعیۃ علماء فساد متاثرین کے حقیقی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کررہی ہے، دہلی فساد متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے علاوہ ان کی معاشی بازآبادکاری پر بھی کام ہورہا ہے، لاک ڈاؤن میں ان تک راشن کٹس، تازہ سبزیاں بھی پہنچائی جارہی ہیں،جمعیۃ علماء کی روایت رہی ہے کہ متاثرین کی عارضی امداد کے علاوہ ان کی اصل پریشانیوں کا بھی تدار ک کیا جائے، اگر ان کا گھر تباہ ہوا ہے اور اسے تعمیر کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے تو ان کے لیے گھر بنایا جائے، تجارت متاثر ہوئی ہے تو اس کی بازآبادکاری کی جائے، فساد میں اگر کوئی بے سہارا ہوا ہے تو ان کی امداد کی مستقل راہ نکالی جائے۔

ضرورت مندوں کو آج جب تیسرے مرحلے میں چیک دیا جارہا تھا تو اس وقت جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری مولانا حکیم الدین، مولانا داؤ د امینی، مولانا جمال قاسمی، مولانا عرفان قاسمی، مولانا غیور قاسمی اورشیووہار کے مقامی ذمہ داران مولانا آصف مظاہری، صابر بھائی، رحمن بھائی، داؤد بھائی بنارسی اور ان کی ٹیم موجود تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *