دہلی فسادات: دہلی پولیس نے ہائی کورٹ سے 3 ملزمان کی ملی ضمانت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا

delhi-fasad
file photo

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)دہلی فسادات معاملے میں دہلی ہائی کورٹ سے تین ملزمان جنید، ارشاد، چاند محمد کو دی گئی ضمانت کی منسوخی کے لئے دہلی پولیس سپریم کورٹ پہنچی ہے۔ دہلی پولیس نے تینوں ملزموں کو ہائی کورٹ کے ذریعہ ملی ضمانت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے این ڈی ٹی وی کے اینکر رویش کمار کے پرائم ٹائم شو کی ایک ویڈیو کی بنیاد پر ان تینوں ملزموں کی ضمانت منظور کی تھی۔ سپریم کورٹ 5 اپریل کو دہلی پولیس کی درخواست پر سماعت کرے گی۔دراصل سنگین دفعات میں گرفتار جنید، ارشاد اور چاند محمد کو جسٹس سریش کمار کیت کی بنچ نے یہ کہتے ہوئے ضمانت منظور کی کہ پولیس کے پاس اس معاملے میں براہ راست،ماحولیاتی اور سائنسی ثبوت نہیں ہیں۔ ان تینوں پر فروری 2020 میں دہلی فسادات کے دوران شاہد نامی شخص کو قتل کرنے کا الزام ہے۔پولیس الزام کے مطابق یہ تینوں ان لوگوں میں شامل تھے جو دوسری چھت پر ہندو گروہوں پر فائرنگ اور پتھراؤ کررہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس عمل میں شاہدکوگولی لگنے سے موت ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.