دہلی پولس نے جامعہ کے طالب علم آصف تنہا کوگرفتارکیا

asif-tanha

نئی دہلی:سی اے اے قانون کولیکرمظاہرہ کرنے والوں کے خلاف دہلی پولس نے کارروائی شروع کردی ہے۔اسی ضمن میں جامعہ ملیہ کے طالب علم آصف اقبال تنہاکوگرفتارکیاہے۔دہلی پولیس کی خصوصی سیل نے دہلی تشددکے الزام میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طالب علم آصف تنہا کو گرفتار کیا ہے۔

دہلی پولیس نے سی اے اے معاملے میں مظاہرہ اور دہلی تشدد میں اکسانے کی سازش کرنے کے معاملے میں آصف اقبال تنہا کو حراست میں لیا ہے۔ آصف کے خلاف يواےپی اے کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔بتا دیں کہ آصف فارسی زبان میں بی اے کا طالب علم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *