دہلی میں آلودگی خطرناک سطح پر،دہلی کے بعدنوئیڈاکے سبھی اسکول 5نومبرتک بند

Pollution-in-Okhla

نئی دہلی:دہلی -این سی آرمیں آلودگی کی حالت بیحد سنگین ہوگئی ہے۔آلودگی اورخراب موسم کودیکھتے ہوئے 2دنوں کیلئے نوئیڈا کے اسکول بندکرنے کا حکم ضلع انتظامیہ نے دیاہے۔گوتم بدھ نگرڈی ایم کی جانب سے حکم جاری کیاگیاہے۔چاراورپانچ نومبرکونوئیڈاعلاقے کے سبھی پرائیویٹ اورسرکاری اسکول بند رہیں گے۔

pollution-in-delhi

فضائی آلودگی کی سطح خراب سطح پرپہنچ گئی ہے۔اتوارکی صبح دس بجے اے کیوآئی(ایئرکوالٹی انڈیکس)اس سیزن میں پہلی 625تک پہنچ گیا۔دہلی کے دھیرپورمیں اے کیوآئی 509رہا۔وہیں دہلی یونیورسٹی کے علاقے میں 591،چاندنی چوک میں 432اورلودھی روڈ علاقے میں 537ریکارڈ کیاگیا۔

Order-Letter

دہلی سے متصل نوئیڈا، گریٹرنوئیڈا اورغازی آبادمیں آلودگی کی سطح 400سے709کے بیچ درج کی گئی ہے،جوبیحدسنگین زمرے میں آتاہے۔ہواکی خراب حالت کی وجہ سے لوگ آنکھوں میں جلن اورسانس لینے میں تکلیف کی شکایت بھی کررہے ہیں۔

 

مزید پڑھیں: دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر

 

پڑھیں: دہلی کی تیس ہزاری کورٹ میں وکیلوں اورپولس کے بیچ جھڑپ،احاطے میں فائرنگ و آگ زنی

Leave a Reply

Your email address will not be published.