دہلی -این سی آرمیں بدلاموسم کا مزاج، دھول بھری آندھی کے ساتھ بارش

storm

نئی دہلی:لاک ڈاؤن کے بیچ دہلی -این سی آرمیں موسم کا مزاج بدل گیاہے۔راجدھانی دہلی، نوئیڈا، غازی آباد کے علاوہ کئی علاقوں میں تیزآندھی طوفان ہے۔چاروں طرف اندھیراچھاگیاہے۔دھول بھری تیزہواؤں سے چاروں طرف دھندھ چھاگئی ہے۔سڑکوں سے لیکر آسمان تک دھول ہی دھول دکھائی دے رہی ہے۔

دہلی -این سی آرکے علاقوں میں اتوارکوصبح موسم نے اچانک ایسی کروٹ بدلی کہ تیزآندھی وطوفان کے ساتھ ساتھ آسمان میں چاروں طرف اندھیرا چھاگیا۔اس بیچ کچھ جگہوں پرہلکی بوندابوند بھی ہوئی۔


دہلی -این سی آرمیں بارش ہوچکی ہے۔راجدھانی دہلی اورآس پاس کے علاقوں میں صبح سے ہلکے بادل چھائے ہوئے تھے۔پھر11بجے کے بعد اچانک اندھیراچھاگیا اورپھردیکھتے ہی دیکھتے دھول بھری آندھی چلنے لگی۔اس کے بعد اچانک بارش بھی شروع ہوگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *