ضمنی الیکشن: بی جے پی کا صفایا، آپ امیدواروں کی شاندارجیت،کانگریس ایک سیٹ پرکامیاب

aam-aadmi-party

نئی دہلی:دہلی نگرنگم کے ضمنی الیکشن میں عام آدمی پارٹی (آپ) کو بڑی کامیابی ملی ہے۔دہلی نگرنگم کے پانچ وارڈ ضمنی الیکشن میں عام آدمی پارٹی نے 4اور کانگریس نے ایک سیٹ پر جیت حاصل کرلی ہے۔ ترلوک پوری، شالیمار باغ وارڈ، روہنی-سی اور کلیان پوری سیٹ پرعام آدمی پارٹی کے امیدوار نے جیت درج کی ہے۔جبکہ مشرقی دہلی کی چوہان بانگڑ سیٹ سے کانگریس امیدوار جیت حاصل کی ہے۔بتادیں کہ نگرنگم کے پانچ وارڈ کیلئے 28فروری کوضمنی الیکشن ہوئے تھے۔
ترلوک پوری وارڈ سے عام آدمی پارٹی امیدوار وجے کمار نے 4ہزارووٹوں سے جیت درج کی ہے۔کل ووٹ 12ہزار845ملے، جبکہ بی جے پی امیدوار اوم پرکاش کو7ہزار859ووٹ ملے۔

شالیمار باغ وارڈ سے آپ امیدوار سنیتا مشرا نے 2ہزار705ووٹ سے جیت حاصل کی۔کل ووٹ 9ہزار764ملے۔جبکہ بی جے پی امیدوار سربھی جاجو کو7ہزار59ووٹ ملے۔
روہنی -سی سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار رام چندر 2ہزار985ووٹ ملے۔رام چندر کو14ہزار388ووٹ ملے۔جبکہ بی جے پی امیدوار راکیش کو11ہزار 343ووٹ ملے۔
مشرقی دہلی کی چوہان بانگڑ سیٹ سے کانگریس کے امیدوار زبیر احمد کامیاب ہوئے۔زبیراحمد10ہزار642ووٹ سے جیتے ہیں۔کانگریس امیدوار کوکل 16ہزار203ووٹ ملے۔جبکہ دوسرے نمبر پر رہے عام آدمی پارٹی کے امیدوار محمد اشراق کو 5ہزار561ووٹ ملے۔
کلیان پوری میں آپ امیدوار دھیریندر کمار نے 7ہزار43ووٹ سے جیت حاصل کی ہے۔انہیں کل 14ہزار302ووٹ ملے ہیں۔جبکہ دوسرے نمبر پررہے بی جے پی امیدوار سیا رام کو7ہزار 259ووٹ ملے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.