
نئی دہلی:سی اے اے ، این آرسی اوراین پی آرکے خلاف قومی راجدھانی دہلی میں واقع مسلم اکثریتی علاقہ شاہین باغ علاقے میں دومہینے سے زیادہ وقت سے مردوخواتین مظاہرہ کررہے ہیں۔شاہین باغ کی طرزپرملک کے دیگرحصوں میں بھی سی اے اے اوراین آرسی کے خلاف خواتین کا مظاہرہ جاری ہے۔اس دوران ہندوسینا نے دھمکی کے ساتھ شاہین باغ مظاہرہ کے خلاف یکم مارچ 2020 کو جوابی مظاہرہ کا اعلان کیا۔
Delhi: Heavy police deployment in Shaheen Bagh as a precautionary measure, even after Hindu Sena yesterday called off protest site clearance call pic.twitter.com/5LVwLcaaoO
— ANI (@ANI) March 1, 2020
واضح رہےکہ شمال مشرقی دہلی میں فسادات کے بعد شاہین باغ کےمظاہرین کے خلاف ہندوسینا نے یکم مارچ کومظاہرہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حالانکہ، ہندو سینا نے29 فروری کو اس اعلان کو واپس لےلیا تھا۔ اس کےباوجود دہلی پولیس کی جانب سے احتیاطاً علاقے میں پورےدن کےلئےدفعہ 144 نافذکردی گئی ہے۔ تاکہ ایک جگہ زیادہ لوگ جمع نہ ہوسکیں۔شاہین باغ معاملے میں دہلی پولیس کےجوائنٹ کمشنرڈی سی شریواستو نےکہا کہ احتیاط کے طورپربڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ پولیس کا مقصد ہےکہ امن وامان اورلاء اینڈ آرڈر برقرار رہے۔ کسی بھی طرح کی ناگہانی حادثہ کےلئے پولیس نے یہ تیاریاں کی ہیں۔ پولیس افسران نے بتایاکہ شمال مشرقی ضلع میں پُرتشدد بھیڑکو دیکھتے ہوئے شاہین باغ میں احتیاطاً دفعہ144 نافذ کردی گئی ہے۔