نئی دہلی:دارالحکومت دہلی میں کورونامریضوں کی تعدادتیزی سے بڑھ رہی ہے۔دہلی میں کورونامریضوں کی تعداد2ہزار186ہوچکی ہے۔دہلی میں کوروناسے اب تک 48لوگوں کی جان جاچکی ہے۔جبکہ 611مریض کوروناکوہرانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔دہلی میں کوروناکے بڑھتے معاملے کودیکھتے ہوئے دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے مکان مالکوں سے ایک بارپھرخصوصی اپیل کی ہے اوراپیل پرسختی کے ساتھ عمل کرنے کوکہاہے۔دہلی حکومت نے مکان مالکوں کو ایک ماہ تک مزدوروں اور طالب علموں سے مکان کا کرایہ نہیں مانگنے کے اپنے پہلے کے حکم کی سختی سے عمل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
Delhi govt orders for strict compliance of its earlier order for landlords to not demand rent from labourers & students for one month. “District Magistrates shall undertake awareness campaign on the issues in areas having high density of labourers/students,” the order reads. pic.twitter.com/iJpSy1xCpO
— ANI (@ANI) April 23, 2020
دہلی حکومت کی جانب سے 22 اپریل کو جاری کئے گئے حکم میں کہا گیا ہے ضلع مجسٹریٹ خاص طور پر مزدورووں، بیرونی مزدوروں اور طالب علموں کی زیادہ تعداد والے علاقوں میں اس کو لے کر بیداری مہم چلائیں گے، جس سے کسی متاثرہ افراد کو پولیس کنٹرول روم 100 نمبر پر کال کرکے شکایت درج کرنے کا مشورہ دیا جا سکے۔
بتادیں کہ اروندکیجریوال نے لاک ڈاؤن پربھی سختی عمل کرنے کہاہے۔سی ایم نے گذشتہ دنوں کہاکہ تھاکہ دہلی میں کوروناکے معاملے تیزی سے بڑھتے ہی جارہے ہیں۔لیکن دہلی کے لوگوں کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔انہیں صرف ہوشیاررہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاتھاکہ کوروناکودیکھتے ہوئے ہم لاک ڈاؤن پرنرمی کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔