نئی دہلی :قومی راجدھانی دہلی میں کوروناکے معاملے بڑھتے ہی جارہے ہیں،جبکہ راجدھانی میں لاک ڈاؤن نافذہے۔بتادیں کہ کوروناوائرس کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذہے۔ملک میں لاک ڈاؤن کے بیچ دہلی کی کیجریوال حکومت نے بڑافیصلہ لیاہے۔دراصل،کیجریوال حکومت نے دہلی کے سبھی سرکاری اور سرکار سے منظورشدہ اسکولوں میں 11 مئی سے 30 جون تک گرمی کی چھٹیوں کا اعلان کرنےکا حکم جاری کردیا ہے۔
Delhi government announces summer vacation in its schools from May 11 to June 30: Officials
— Press Trust of India (@PTI_News) May 6, 2020
دہلی حکومت کی جانب سے جاری حکم میں کہا گیا ہےکہ سبھی اسکولوں کو 23 مارچ سے غیر مستقل طور پر بند کردیا ہے اور لاک ڈاون 17 مئی تک جاری رہے گا۔ گزشتہ کچھ سالوں کی طرح اس سال بھی اسکولوں میں ہمیشہ کی طرح گرمیوں کی تعطیلات 11 مئی سے 30 جون تک رہےگی۔ لیکن، کورونا بحران کو دیکھتے ہوئے طالب علموں کو کسی بھی طرح کی ایکٹیویٹی کے لئے اسکولوں میں نہیں بلایا جائے گا۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ سبھی اسکولوں کو 23 مارچ سے عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے اور لاک ڈاون 17 مئی تک جاری رہےگا۔