دہلی:اناج منڈی کے پاس فیکٹری میں لگی شدیدآگ، 43لوگوں کی موت

image tweeted by@ani

نئی دہلی: دہلی کے رانیجھانسی روڈ پر اناج منڈی کے نزدیک ایک فیکٹری میں اتوار(آج) صبح شدیدآگ لگ گئی، جس میں 43لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ان میں سے زیادہ تر لوگوں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔جبکہ 2درجن سے زیادہ لوگوں کودہلی کے الگ الگ اسپتالوں میں داخل کرایاگیاہے۔فائربرگیڈمحکمہ کے اہلکاروں نے 50سے زیادہ لوگوں کوبچایاہے۔جس وقت یہ واقعہ ہوا، اس وقت ایک کمرے میں 20-20 لوگ سو رہے تھے۔حالانکہ، فائربرگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی تھیں اور 64 لوگوں کو باہر نکال لیا گیا تھا۔


فیکٹری میں آج صبح آگ لگ گئی اور وقت بہت مزدور سو رہے تھے۔ایل این جے پی اسپتال میں 53 لوگوں کو داخل کرایاگیا تھا جس میں سے 34 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ایل این جے پی اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کشور سنگھ نے بتایا ہے کہ ان کے اسپتال میں 34 لوگوں کی موت ہوئی اور باقی لوگوں کا علاج چل رہا ہے۔انہوں نے کہا سب سے زیادہ لوگوں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے اور کچھ کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھرتی ہیں ان پھیپھڑوں میں دھواں گیا ہوگا تو ابھی ان کی حالت بھی خراب ہو سکتی ہے۔

One Comment on “دہلی:اناج منڈی کے پاس فیکٹری میں لگی شدیدآگ، 43لوگوں کی موت”

Leave a Reply

Your email address will not be published.