نئی دہلی:کچھ دنوں تک اسماگ اور آلودگی سے راحت ملنے کے بعد راجدھانی دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی مصیبت دوبارہ بڑھ گئی ہے۔ ایک بار پھر سے دہلی ۔این سی آر کا اےكيوآئی انڈیکس بگڑ گیا ہے۔دہلی -این سی آر کے کچھ علاقوں میں صورت حال بہت خراب ہے، جہاں ایئرکوائلٹی انڈیکس(اے کیوآئی) 300 پہنچ گیا ہے۔ اگرچہ کچھ دن پہلے دہلی کی ہوا تھوڑی صاف ہوئی تھی لیکن ایسا زیادہ دن نہیں رہ سکا۔ میڈیا رپورٹ کی مانیں تو جمعرات تک آلودگی کی سطح خراب حالت تک پہنچ جائے گی۔