نئی دہلی:دہلی کی تیس ہزاری کورٹ احاطے میں دہلی پولس اوروکیلوں کے بیچ متشدد جھڑپ ہوگئی ہے۔بتایاجارہاہے کہ پارکنگ تنازعہ کولیکر ہنگامہ ہواہے۔پولس کی کچھ گاڑیوں کو پھونک دیا گیاہے۔اس دوران فائرنگ کی بھی خبرہے۔اس دوران کوریج کے لئے پہنچے کچھ صحافیوں پربھی حملہ کیاگیاہے۔جھڑپ میں کئی وکیل زخمی ہوئے ہیں،جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔ابھی تک ملی جانکاری کے مطابق، جھڑپ کے دوران فائرنگ بھی ہوئی ہے۔کئی گاڑیوں کوتوڑپھوڑاورآگ زنی ہوئی ہے اورہنگامہ جاری ہے۔بتایاجارہاہے کہ وکیلوں نے کورٹ کا دروازہ لاک کردیاہے۔پولس کوبھی اندرنہیں جانے دیاجارہاہے۔
Delhi: A scuffle has broken out between Delhi Police and lawyers at Tis Hazari court, incident of firing has also been reported. One lawyer injured and admitted to hospital. More details awaited. pic.twitter.com/nsKLaZQRmv
— ANI (@ANI) November 2, 2019
پولس اوروکیلوں کے بیچ جھڑپ کے بعد کورٹ احاطے میں تناؤ پھیل گیاہے۔بتایاجارہاہے کہ کچھ پولس افسروں پربھی حملہ کیاگیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق،کہاجارہاہے کہ قیدیوں کی ایک گاڑی کوبھی آگ کے حوالے کردیاگیاہے۔آگ بجھانے کیلئے موقع فائربرگیڈکی گاڑیاں پہنچی ہیں اورموقع پراضافی پولس اہلکاروں کوبھیجاگیاہے۔ موقع واردات پرپولس اہلکاروں کوکثیر تعداد میں تعینات کردیاگیاہے۔
پڑھیں: جھارکھندمیں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان