دہلی کے تغلق آبادعلاقے میں سیکڑوں جھگیاں خاکستر

jhugiyan
photo tweeted by @ANI

نئی دہلی۔ لاک ڈاؤن کے بیچ دہلی کے تغلق آبادمیں آگ لگنے کا واقعہ سامنے آیاہے۔جنوب مشرقی دہلی کے تغلق آباد کے دیہی علاقے میں واقع جھگیوں میں گزشتہ رات زبردست آگ لگ گئی۔بتاجارہاہے کہ آگ کی زدمیں آکرسیکڑوں جھگیاں خاکسترہوگئیں۔ حالانکہ آگ میں کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی جانکاری نہیں ملی ہے۔ بتایاجارہاہے کہ قریب 250 جھگیاں جل کرراکھ ہوگئی۔ فائر بریگیڈ کے محکمہ نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا یا۔آگ رات میں 12بجکر 50 منٹ پرلگی ۔ان جھگیوں میں آگ لگنے کی وجہ کا اپھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *