کھیت میں ملی خاتون کی لاش

deathbody-demo
ملک کی دارالحکومت دہلی میں کرائم رکنے کا نام ہی نہیں لے رہے ہیں ۔روز بروز دہلی میں لوٹ پاٹ،ریپ،قتل کے معاملے سامنے آتے رہتے ہیں ۔دراصل دارالحکومت کے قریب علی پور کے ایک کھیت میں خاتون کی لاش ملی ہے۔لاش کے کئے ٹکڑے کھیت میں بکھرے پڑے تھے ۔پولیس نے گزشتہ کل یہ جانکاری دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جسم کے کچھ حصہ بوری میں بھر دےئے گئے تھے ،جبکہ سر اور جسم کا کچھ اعضاء دوسرے کھیت میں بکھرے پڑے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی نظر میں وہ ایک خاتون کی لاش لگتی ہے۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر گورو شرما کا کہنا ہے کہ ایک راہگیر نے پیر کی شام تقریباً 6بجے پولیس کو کھیت میں ایک بوری پڑے ہونے کی جانکاری دی تھی۔علی پور کے پولیس افسر موقع پر وہاں پہنچے اور انکو وہاں ایک خاتون کے جسم کے کئی حصہ بر آمد ہوئے۔بہر کیف پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ کی جانچ چل رہی ہے اور جلد ہی مجرم سلاکھوں کے پیچھے ہوگا۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.