سمندری طوفان امفان کی بنگال میں دستک،اگلے کچھ گھنٹے کافی اہم

tofaan
Photo@ani twitter

سمندری طوفنا امفان کے چلتے بنگال اور اڑیسہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش جاری ہے۔اس کے چلتے این ڈی آر ایف کی 41 ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے۔سمندری طوفان امفان مغربی بنگال میں دستک دے چکا ہے۔ایسا مانا جا رہا ہے کہ یہ طوفان بڑے پیمانے پر تباہی مچا سکتا ہے۔

طوفان امفان بدھ کو مغربی بنگال میں ہندوستانی ساحل سے ٹکرا گیا۔وہاں شدید بارش ہو رہی ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ مغربی بنگال میں دوپہر 2.30 بجے امفان نے دستک دی اور یہ اگلے چار گھنٹے تک یہ جاری رہے گا۔

بتا دیں کہ طوفان کی زد میں آنے سے بنگال اور اڑیسہ میں تقریبا 4.5 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جا چکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.