طوفان امفان نے مچائی تباہی،12 لوگوں کی موت

bengal
photo tweeted by @ANI

نئی دہلی:سمندری طوفان امفان نے مغربی بنگال میں شدیدتبائی مچائی ہے۔ طوفان امفان کی وجہ سے مغربی بنگال میں 12 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔اس کی معلومات وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جمعرات کو دی۔بدھ کو مغربی بنگال میں امفان طوفان نے بھاری تباہی مچائی۔ہزاروں گھروں کو تہس نہس کر دیا۔اس کے ساتھ ساتھ ہزار سے زیادہ درخت اکھڑ گئے اور سینکڑوں بڑی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔بنگال کو طوفان امفان کی بھاری نقصان کا سامناکرناپڑا ہے۔


مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ طوفان امفان کے اثرات کوروناوائرس سے بھی بدتر ہے۔انہوں نے امفان طوفان سے قریب 1 لاکھ کروڑ روپے تک کے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا۔وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد 12 تک بھی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس طوفان نے دو اضلاع کو مکمل طور پر برباد کر دیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *