اپوزیشن لیڈروں کوخط لکھنے پرمودی کی ممتابنرجی پرتنقید

mamta-modi

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا)ممتابنرجی نے اپوزیشن لیڈروں کوبی جے پی کے خلاف متحدہونے کے لیے خط لکھاہے۔ظاہرہے یہ بی جے پی کے لیے بڑاچیلنج ہے۔اگرایساہوجاتاہے تواگلے الیکشن میں بی جے پی کے لیے اقتدارمشکل ہوگا۔اس پربی جے پی لیڈروں کاچراغ پاہونافطری ہے۔پرکاش جاوڈیکرکے بعداب اس پروزیر اعظم نریندر مودی نے ممتا بنرجی کونشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ انتخابات میں شکست کے خوف سے ممتا بنرجی نے دوسری پارٹیوں کے قائدین سے مددکی اپیل کی ہے۔

مغربی بنگال کے جیان نگر میں بی جے پی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا ہے کہ ووٹنگ کے پہلے مرحلے کے بعد دیدی کا غصہ اور بڑھ گیا ہے۔ صرف کل ہی دیدی نے ملک کے بہت سے رہنماؤں کو ایک پیغام بھیجا ہے اور مدد کی اپیل کی ہے۔ وہ لوگ جو دیدی کی نظر میں بیرونی ہیں، وہ سیاح ہیں، جن سے وہ کبھی ملنے کے لیے بھی وقت نہیں دیتی تھیں،اب وہ اس کی حمایت مانگ رہی ہیں۔پی ایم مودی نے دعویٰ کیاہے کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کی لہر چل رہی ہے اور یہاں پارٹی 200 سے زیادہ نشستیں حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہاہے کہ بنگال کے عوام میں آپ (بینرجی) کی پریشانی اب بھی بحث کاموضوع بنی ہوئی ہے۔ آپ نے بنگال کے ساتھ غداری کی ہے اور اب آپ بنگال کی روایت اور وقار کی بھی توہین کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.