ملک میں کوروناوائرس تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہاہے۔ہندوستان میں کوروناکاقہرجاری ہے۔وزارت صحت کے مطابق، ملک میں گزشتہ 24گھنٹے میں کوروناکے 991نئے معاملے سامنے آئے ہیں،جبکہ 43لوگوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔
991 new #COVID19 cases and 43 deaths have been reported in the last 24 hours: Ministry of Health & Family Welfare https://t.co/2Qqt5u38SE
— ANI (@ANI) April 18, 2020
رپورٹ کے مطابق، گذشتہ 24گھنٹے میں 234 لوگ صحتیاب ہوئے ہیں۔وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کوجاری تازہ اعدادوشمارکے مطابق، ہندوستان میں کوروناوائرس مریضوں کی تعداد بڑھ کر 14ہزار378ہوگئی ہے۔بتادیں کہ اب تک 1ہزار 992 مریض اس بیماری کوہرانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔