ملک میں پچھلے 24گھنٹے میں ہوئی 57لوگوں کی موت،1ہزار429 نئے معاملے

coronavirus19
علامتی تصویر

نئی دہلی:ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے باوجود کوروناوائرس کے معاملے میں اضافہ دیکھنے کومل رہاہے۔ملک میں کوروناوائرس تیزی سے اپنا پیرپھیلاتا جارہاہے۔سنیچرکووزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق، ملک میں کوروناوائرس سے اب تک 775لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔وہیں ملک میں کورونامریضوں کی تعداد بڑھ کر24ہزار506ہوگئی ہے۔وزارت صحت نے بتایاکہ گزشتہ 24گھنٹے میں کوروناکے 1429نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور57لوگوں کی موت ہوئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق، ملک میں اس بیماری سے اب تک 5ہزار63مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔

 

وزیراعظم مودی نے دی رمضان کی مبارکباد

Leave a Reply

Your email address will not be published.