نئی دہلی:جان لیواکوروناوائرس کا قہرملک میں جاری ہے۔کورونامریضوں کی تعداد ہردن بڑھتی ہی جارہی ہے۔وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمارکے مطابق، ملک میں کورونامتاثرین کی تعداد24ہزارسے زیادہ ہوگئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق، ملک میں اب تک 24ہزار506لوگ کوروناکی زدمیں آچکے ہیں۔وزارت صحت نے بتایاکہ پچھلے 24گھنٹے میں 75لوگوں کی موت ہوئی ہے اور1ہزار429نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
1429 new #COVID19 cases & 57 deaths reported in the last 24 hours as India’s total number of positive cases stands at 24,506 (including 5063 cured/discharged/migrated and 775 deaths) https://t.co/LpckKJ7nOb
— ANI (@ANI) April 25, 2020
وزارت صحت نے بتایاکہ ملک میں کوروناسے مرنے والوں کی تعداد 775ہوچکی ہے۔حالانکہ ملک میں اب تک 5ہزار63لوگ کوروناکوہرانے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔