پچھلے 24گھنٹے میں 87لوگوں کی موت،جانیں!کس ریاست میں کتنی اموات ہوئیں؟

corona-patient
علامتی تصویر

نئی دہلی: ملک میں لاک ڈاؤن کا تیسرا مرحلہ ختم ہونے کو ہے، مگر اب تک کوروناوائرس پر قابو نہیں پایا گیا ہے۔ ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد دن بہ دن بڑھتی ہی جا رہی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 87 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔وہیں، تین ہزار 604 نئے کیس سامنے آئے ہیں ۔وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کےمطابق، اب تک 70 ہزار 756 لوگ کوروناسے متاثر ہو چکے ہیں۔ وہیں 2ہزار293 لوگوں کی موت ہو چکی ہے،جبکہ22 ہزار 455 لوگ ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔
ملک میں سب سے زیادہ موت مہاراشٹرمیں ہوئی ہے۔دوسرے نمبرپرگجرات اورتیسرانمبرپرمدھیہ پردیش ہے۔وزارت صحت کے مطابق، مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 868، گجرات میں 513، مدھیہ پردیش میں 221، مغربی بنگال میں 190، راجستھان میں 113، دہلی میں 73، اترپردیش میں 80، آندھرا پردیش میں 45، تمل ناڈو میں 53، تلنگانہ میں 30 ، کرناٹک میں 31، پنجاب میں 31، جموں و کشمیر میں 10، ہریانہ میں 11، بہار میں 6، کیرالہ میں 4، جھارکھنڈ میں 3، اڑیسہ میں 3، چنڈی گڑھ میں 2، ہماچل پردیش میں 2، آسام میں 2، اور میگھالیہ میں ایک موت ہوئی ہے۔

 

کورنٹائن سینٹرمیں کھانا نہیں ملنے پرمشتعل لوگوں نے سڑک جام کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *