نئی دہلی:ہندوستان میں کوروناوائرس کاقہرجاری ہے۔ملک میں لاک ڈاؤن کے باوجودمیں کوروناتیزی سے پیرپھیلاتا جارہاہے۔ہندوستان میں کوروناوائرس متاثرین کی نئے معاملے میں ایک دن میں اب تک کے سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے کوملاہے۔پچھلے 24گھنٹے میں کوروناکے 1684نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ملک میں نئے معاملوں کے یہ اعدادوشماراب تک کے سب سے زیادہ ہیں۔جمعہ کووزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق، پچھلے 24گھٹنے میں 1ہزار684نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور37لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ملک میں کورونامریضوں کی تعداد23ہزار77ہوگئی ہے۔وہیں،ملک میں اس خطرناک کووڈ-19سے مرنے والوں کی تعداد718ہوگئی ہے۔