پانچ ریاستوں سے دہلی آنے والوں کے لیے کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ ضروری

covid-test

نئی دہل(آئی این ایس انڈیا)ملک کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کی وجہ سے دہلی حکومت چوکس ہوگئی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پانچ ریاستوں سے دہلی آنے والے لوگوں کو کورونا کی منفی رپورٹ لانا لازمی کردیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مہاراشٹر، کیرالہ، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور پنجاب سے دہلی آنے والے افراد کو منفی آر ٹی-پی سی آرکے بعد ہی دہلی میں داخلہ ملے گا۔پچھلے ایک ہفتہ میں، کورونا کے نئے کیسوں میں سے 86فی صد ان پانچ ریاستوں سے آئے ہیں جس کے بعد دہلی حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے سے متعلق باضابطہ حکم آج جاری کیا جائے گا۔ان پانچ ریاستوں کے نوڈل افسران سے کہا جائے گا کہ وہ دہلی آنے کے بعد ہی یہاں سے دہلی جانے والے لوگوں کی 72 گھنٹے پرانی منفی آرٹی-پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ کو یقینی بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.