نئی دہلی:لاک ڈاؤن کے باوجودملک میں کوروناوائرس کا قہرجاری ہے۔ ملک میں کوروناوائرس کے معاملے تیزی سے سامنے آرہے ہیں۔Covid-19 متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 50ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔وزارت صحت کی جانب سے بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں کوروناوائرس سے اب تک 1ہزار694 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ کورونامریضوں کی تعداد 49 ہزار391 ہو گئی ہے۔وہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناوائرسکے 2ہزار958 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور پچھلے 24گھنٹے میں 126 لوگو ں کی موت ہوئی ہے۔وزارت صحت نے بتایاکہ اس بیماری سے اب تک 14ہزار183 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔