کووڈ-19:پچھلے 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ 7ہزار466 نئے معاملے

corona-cases

نئی دہلی:ملک میں نافذلاک ڈاؤن کا چوتھامرحلہ ختم ہونے کے آخری مرحلے میں چل رہاہے۔مگرملک میں کوروناوائرس کا قہرجاری ہے۔ ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1لاکھ 65ہزار799 ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ 7ہزار466 نئے معاملے سامنے آئے ہیں ، جبکہ 175 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ملک میں کورونا سے اب تک 4ہزار706 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ، حالانکہ 71 ہزار 106 مریض اس بیماری کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔ پچھلے ایک ہفتہ سے ملک میں روزانہ چھ ہزار سے زیادہ کورونا وائرس کے معاملے سامنے آرہے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب کورونامعاملے کی تعداد 7 ہزار کے اعداد و شمار کو عبور کر چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *