نئی دہلی:ملک میں کوروناوائرس کا قہرجاری ہے۔ہندوستان میں کوروناوائرس کے معاملے تیزی بڑھتے ہی جارہے ہیں۔پچھلے 24گھنٹے میں کوروناوائرس کے 1ہزار336نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔وہیں 47لوگوں کی موت ہوئی ہے۔منگل کوصبح وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق، ملک کورونامریضوں کی تعداد 18ہزار601ہوگئی ہے۔ملک میں 3ہزار522لوگ کوروناسے ٹھیک ہوگئے ہیں اورانہیں اسپتال سے چھٹی دے د ی گئی ہے۔وہیں ملک میں کوروناسے مرنے والوں کی تعداد 590پہنچ گئی ہے۔ملک میں کوروناوائرس سے سب سے زیادہ 232لوگوں کی موت مہاراشٹرمیں ہوئی۔مہاراشٹرمیں کورونامریضوں کی تعداد5ہزار470ہوگئی ہے۔