
نئی دہلی:ہندوستان میں کوروناکامعاملہ تھمنے کا نام نہیں لے رہاہے۔ملک لاک ڈؤن کا تیسرامرحلہ چل رہاہے مگرنہ ہی کوروناکے معاملے میں کمی آرہی ہے اورنہ ہی اموات میں کمی نظرآرہی ہے۔ملک میں پچھلے 24گھنٹے میں 128لوگوں کی موت ہوئی ہے۔جبکہ 3ہزار277نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 62ہزار939 پہنچ گئی ہے۔جس سے 2ہزار109 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 19ہزار358 کورونا مریض علاج کے بعد ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 3ہزار277 نئے معاملے سامنے آئے جبکہ 128 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔اس کے علاوہ کورونا مریض علاج کے بعد 1511 ٹھیک ہوئے ہیں۔