ملک میں ’کوروناوائرس‘ مریضوں کی تعداد7سوسے تجاوز،جانئے اموات کی تعداد

coronavirus

نئی دہلی: ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے بیچ بھی ’کوروناوائرس“ کے معاملے بڑھتے جارہے ہیں۔ملک میں روزانہ کہیں نہ کہیں نئے معاملے سامنے آرہے ہیں۔ملک میں اب تک ’کوروناوائرس‘ متاثرہ مریضوں کے 724معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے،جن میں سے 17لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔بہرکیف ملک میں کورونا وائرس ’کووڈ -19‘ سے اب تک 17 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 724 ہو گئی ہے۔

پڑھیں: کوروناوائرس:اسدالدین اویسی کی اپیل

وزارتِ صحت کی جمعرات کی صبح کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کے 27 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے اور اس کے 724 معاملات کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان میں 677 ہندوستانی اور 47 غیر ملکی ہیں۔ کورونا وائرس کے انفیکشن سے ملک بھر میں اب تک 17 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 67 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔کیرل، مہاراشٹر، کرناٹک، تلنگانہ، گجرات، راجستھان، اترپردیش اور دہلی میں اب تک سب سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔

پڑھیں: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر مسجد میں نمازیوں پرپولس کی کارروائی،دیکھیں ویڈیو

میڈیارپورٹس کے مطابق، دنیابھرجان لیوا کوروناوائرس سے متاثرمریضوں کی تعدادبڑھ کرپانچ لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور22ہزارسے زیادہ لوگ اس مرض کا شکارہوکردم توڑچکے ہیں۔بتاجارہاہے کہ پوری دنیا میں کورونا متاثرین مریض جوٹھیک ہوچکے ہیں،ان کی تعداد تقریباً 1.21لاکھ ہوچکی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں: جامعہ ملیہ میں 15غیرمسلم طلبا کوفیل کرنے والے اسسٹنٹ پروفیسرمعطل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *