ملک بھرمیں کورونامریضوں کی تعداد17ہزارسے متجاوز

corona-positive-cases

نئی دہلی:جان لیوابیمارکوروناوائرس کوشکست دینے کیلئے ملک میں لاک ڈاؤن نافذکیاگیاہے۔یہ لاک ڈاؤن3مئی تک جاری رہے گا۔لاک ڈاؤن کے باوجود ملک میں کوروناتیزسے پھیلتاجارہاہے۔ہندوستان میں کوروناوائرس کے روزانہ نئے نئے معاملے سامنے آرہے ہیں۔ملک میں کورونامریضوں کی تعداد 17ہزارسے تجازکرگئی ہے۔ملک میں کورونامتاثرین مریضوں کی کل تعداد17ہزار265ہوگئی ہے۔حالانکہ راحت والی بات یہ ہے کہ 2ہزار302لوگ اب تک اس بیماری کوہرانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، ملک میں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 543ہوگئی ہے۔

پڑھیں: یہ شخص کیوں ہیلمیٹ پہن کرسائیکل چلاتاہے؟جان کرہوجائیں گے حیران،ویڈیو دیکھیں

 

یہ بھی پڑھیں : ابوالفضل کے الشفاء اسپتال کے ایک ڈاکٹرسمیت 10اسٹاف کو’’کورنٹائن‘‘ کیاگیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *