ملک میں کوروناوائرس کا قہرجاری، جانئے!مریضوں اورمرنے والوں کی تعداد

coronavirus-in-india

کوروناوائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔ملک میں لاک ڈاؤن کی مدت 3مئی 2020تک کیلئے بڑھا دی گئی ہے۔مگراس کے باوجودملک میں کوروناوائرس تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہاہے۔ملک میں کوروناوائرس کا قہرتیزی سے بڑھتاہی جارہاہے۔وزارت صحت کی جانب سے بدھ کوجاری تازہ اعدادوشمارکے مطابق، ملک میں کوروناوائرس مریضوں کی تعداد 11ہزار439ہوگئی ہے۔وہیں گذشتہ 24گھنٹے میں 1ہزار76نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور38لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ملک میں اب تک 377لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔جبکہ 1ہزار306افراداس بیماری سے ٹھیک ہوگئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *