نئی دہلی:جان لیواوائرس کوروناکے روک تھام کےلئے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے اوریہ لاک ڈاؤن 3مئی تک جاری رہے گا۔لیکن ملک میں كووڈ -19 کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ۔گزشتہ 24 گھنٹےمیں 1409 نئے معاملے سامنے ا ٓئے ہیں۔ ساتھ ہی کورونامتاثرین کی تعداد 21 ہزار کے پار پہنچ گئی ہے۔۔وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق، ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد21ہزار393ہوگئی ہے۔پچھلے 24گھنٹے میں کوروناکے 1ہزار 409 معاملے سامنے آئے ہیں اور41لوگوں کی موت ہوئی ہے۔بتادیں کہ ملک میں کوروناوائرس سے اب تک 681لوگوں کی جان جاچکی ہے۔