نئی دہلی:ہندوستان میں کوروناوائرس کاقہرتھمنے کا نام نہیں لے رہاہے۔لاک ڈاؤن کے باوجودملک میں کوروناوائرس کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔یہاں Covid-19 متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 70ہزار سے اوپرپہنچ گئی ہے۔وزارت صحت کی جانب سے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں کوروناوائرس سے اب تک 2ہزار293 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کورونامریضوں کی تعداد 70ہزار756 ہو گئی ہے۔ وہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 3ہزار604 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 87 لوگ اس کی وجہ سے جان گنوا چکے ہیں۔وزارت صحت کے مطاابق،اس بیماری سے اب تک 22ہزار455 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔