کورونامریضوں کی تعداد67ہزارکے پار،24گھنٹے میں 4ہزارسے زائدنئے معاملے

corona-patient
علامتی تصویر

نئی دہلی:لاک ڈاؤن کے باوجودہندوستان میں کوروناکاقہرتھمنے کانام نہیں لے رہاہے۔ملک میں کوروناوائرس کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔یہاں Covid-19 متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 67ہزار152 تک پہنچ گئی ہے۔وزارت صحت کی جانب سے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں کوروناوایرس سے اب تک 2ہزار206 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کورونامریضوں کی تعداد 67ہزار152 ہو گئی ہے۔وہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناوائرس کے 4ہزار213 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔یہ 24 گھنٹے میں نئے معاملے کا اب تک کا سب سے زیادہ اعداد و شمار ہے۔اس سے پہلے سب سے زیادہ 3ہزار900 نئے مریضوں کا تھا۔وہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 97 لوگوں کی جان گئی ہے۔ اس بیماری سے اب تک 20ہزار917 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *