ملک میں کورونامریضوں کی تعداد46ہزارسے متجاوز

corona-patient
علامتی تصویر

نئی دہلی:ملک میں کوروناوائرس کا قہرجاری ہے۔مئی مہینے میں ملک میں کورونامریضوں کی تعدادمیں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔ملک میں Covid-19 متاثرہ مریضوں کی کل اعداد و شمار بڑھ کر 46ہزارسے اوپر پہنچ گئی ہے۔وزارت صحت نے منگل کو یہجانکاری دی۔اعدادوشمار کے مطابق، ملک میں کوروناوائرس سے اب تک 1ہزار568 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہکورونامریضوں کی تعداد 46 ہزار433ہو گئی ہے۔وہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3900 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 195 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔24 گھنٹے میں اب تک کے سب سے زیادہ نئے کیس اور موت کے اعداد و شمار بھی سب سے زیادہ ہے۔ اس بیماری سے اب تک 12 ہزار727مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.