لاک ڈاؤن میں کسی بھی طرح ڈھیل نہیں دے سکتے:کیجریوال

arvind-kerjiwal

نئی دہلی:ملک میں کوروناوائرس تیزی سے اپنا پیرپھیلاتاہی جارہاہے۔ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔دارالحکومت دہلی میں کورونامریضوں کی تعدادبڑھتی ہی جارہی ہے۔اس دوران دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے لاک ڈاؤن میں کسی بھی طرح کی چھوٹ دینے سے انکارکیاہے۔کجریوال نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت میں بڑی تعداد میں ایسے مریض سامنے آ رہے ہیں جن میں کورونا وائرس کی کوئی علامت نہیں نظر نہیں آرہی۔ کیجریوال نے کہاکہ راجدھانی دہلی میں کوروناوائرس تیزی سے پھیل رہاہے لیکن حالت قابوسے باہرنہیں ہے،گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ساتھ ہی فیصلہ لیاگیاہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران دہلی میں کسی طرح کی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔وزیر اعلی نے کہا کہ ہفتہ کو دہلی میں 736 افراد کی جانچ کی گئی اور اس میں سے 186 یعنی 25 فیصد ہیں، جو بہت زیادہ ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ حالات کودیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن ضروری ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *