ملک میں کورونامتاثرین کی تعداد27ہزار892،پچھلے 24گھنٹے میں 1ہزار396نئے معاملے سامنے آئے

corona-cases

نئی دہلی:ملک میں کوروناوائرس تیزی پیرپھیلارہاہے۔لاک ڈاؤن کے باوجودملک میں کوروناکے معاملے میں اضافہ دیکھنے کومل رہاہے۔مہاراشٹر، اترپردیش، آندھراپردیش اوردہلی سمیت کئی ریاستوں سے جان لیوا کوروناوائرس کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔پچھلے 24گھنٹے میں 1ہزار396نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق، ملک میں کورومتاثرین کی تعداد 27ہزار892ہوگئی ہے۔جبکہ پچھلے 24گھنٹے میں کوروناسے 48مریضوں کی موت ہوئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق، ملک میں اب تک 872لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔حالانکہ 6ہزار185لوگ کوروناسے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

 

باپ نے پوچھا -کیا سن رہی ہو؟معصوم بیٹوں نے جواب دیا -اذان،دیکھئے ویڈیوپھرکیاہوا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *