نئی دہلی:ہندوستان میں کوروناوائرس کا قہرتھمنے کا نام ہی نہیں لے رہاہے۔ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے باوجود کورونامتاثرین کی مریضوں کی تعدادبڑھتی ہی جارہی ہے۔اس بیچ ملک میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد 33ہزارسے اوپرپہنچ گئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق، ملک میں کورونامریضوں کی تعداد 33ہزار50ہوگئی ہے۔پچھلے 24گھنٹے میں کوروناوائرس کے 1ہزار718نئے معاملے آئے ہیں اور67لوگوں کی موت ہوئی ہے۔وہیں ملک میں کوروناوائرس سے اب تک 1074لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔حالانکہ ملک میں اب تک 8ہزار325مریض اس وائرس کوہرانے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔