نوئیڈا میں کوروناسے 60سالہ بزرگ کی موت

covid-noida

نئی دہلی:قومی راجدھانی سے متصل یوپی کے گوتم بددھ نگر ضلع کے نوئیدا میں کورونا وائرس سے موت کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں کووڈ ;245;19 سے متاثر 60 سال کے بزرگ کی جمعہ کو موت ہو گئی ۔ 60سالہ بزرگ نے آج نوئیڈاکے ایک اسپتال مےں صبح صبح 3 بجے دم توڑ دیا ۔ ضلع کے رہنے والے کسی شخص کی موت کا یہ پہلا معاملہ ہے ۔ اس سے پہلے غازی آباد کے رہنے والے ایک شخص کی نوئیڈا میں علاج کے دوران موت ہوئی تھی ۔ یعنی اس سے پہلے 4مئی کو نوئیڈا میں علاج کرا رہے ایک کورونامریض نے دم توڑ دیا تھا ۔ حالانکہ یہ مریض غازی آباد کا رہنے تھا ۔

اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راکیش گپتا نے بتایا کے مطابق جمعرات کی رات قریب ساڑھے تین بجے بزرگ کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ کورونا میں مبتلا یہ شخص 60 سال کے تھے اور نوئیڈا کے سیکٹر 22 میں رہتے تھے لےکن تھوڑی ہی دیر بعد علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ کو پہلے نوئیڈا کے میٹرو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ ان بگڑتی حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں دیر رات جمس اسپتال لایا گیا ۔ ےہاں انہوں نے دم توڑدیا ۔

بتادیں کہ یوپی کے نوئیڈا میں آج کورونا کے 12 نئے کیس سامنے آئے ہیں ۔ یہاں پر کل 214 کیس ہو گئے ہیں ۔ اب تک 118 مریضوں کو اسپتال سے چھٹی مل چکی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *