کوروناکاقہر:پچھلے 24 گھنٹے میں کوروناکے سب سے زیادہ نئے معاملے

corona
علامتی تصویر

نئی دہلی:ہندوستان میں کوروناکاقہرجاری ہے۔لاک ڈاؤن کے باوجودملک میں کوروناوائرس تھمنے کا نام نہیں لے رہاہے۔ہندوستان میں کوروناوائرس کے معاملے مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔بدھ کو کوروناوائرس متاثرین کی کل تعدادبڑھ کر 1.06 لاکھ کے پار پہنچ گئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق، ملک میں کوروناوائرس سے اب تک 3ہزار303 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کورونامتاثرین کی تعداد 1لاکھ6ہزار750 ہو گئی ہے۔وہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 5ہزار611 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 140 لوگوں کی جان گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں اب تک سب سے زیادہ معاملہ سامنے آئے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق،ملک میں 42ہزار298 مریض کوروناکو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *