نئی دہلی:ہندوستان میں کوروناوائرس کاقہرتھمنے کا نام نہیں لے رہاہے۔عالمی بیماری کوروناوائرس ملک میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ کوروناوائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر ملک میں لگائے گئے لاک ڈاؤن -3 کا آج آخری دن ہے۔پیر سے ملک میں زیادہ رعایتوں کے ساتھ لاک ڈاؤن 4نافذہوگا۔ دریں اثنا، ہندوستان میں کووڈ-19 متاثرین کی کل تعدادبڑھ کر 90ہزار927 پر پہنچ گئیہے۔وزارت صحت کی جانب سے اتوار کو جاری اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں کوروناوائرس سے اب تک 2ہزٓر872 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کورونامریضوں کی تعداد 90ہزار927 ہو گئی ہے۔ وہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 4ہزار987 نئے مریض ملے ہیں اور 120 لوگوں کی جان گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں اب تک سب سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق،ملک میں ب تک 34ہزار109 مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔