کوروناکاقہر:ملک میں کورونامتاثرین کی تعداد78ہزارسے متجاوز

corona-test

نئی دہلی:ہندوستان میں کوروناوائرس کا قہرجاری ہے۔لاک ڈاؤن کا تیسرامرحلہ ختم ہونے کوہے اورلاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے کا اعلان ہوگیاہے۔مگرملک میں کوروناوائرس کے معاملے دن بہ دن بڑھتے جارہے ہیں۔ملک میں Covid-19 مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 78 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں کوروناوائرس سے اب تک 2ہزار549 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کورونامریضوں کی تعداد 78ہزار3 ہو گئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کوروناوائرس کے 3ہزار722 نئے مریض ملے ہیں اور 134 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق،کوروناوائرس کوہرانے میں اب تک 26ہزار235 مریض کامیاب ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *