نئی دہلی:ملک میں کوروناوائرس تیزی بڑھتاہی جارہاہے۔ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔دارالحکومت دہلی میں کورونامریضوں کی تعدادبڑھتی ہی جارہی ہے۔رپورٹس کے مطابق، دارالحکومت دہلی میں کورونامریضوں کی تعداد2003پہنچ گئی ہے۔دہلی میں گزشتہ 24گھنٹے میں کوروناکے 110نئے معاملے سامنے آئے اور2لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔راحت کی بات یہ ہے کہ 24گھنٹے 83لوگگ اس بیماری سے صحتیات ہوئے ہیں۔دہلی میں اب تک 290لوگ اس بیماری سے ٹھیک ہوچکے ہیں اور45لوگوں کی اب تک جان چلی گئی ہے۔
ادھرآج کیجریوال نے کہاکہ راجدھانی دہلی میں کوروناوائرس تیزی سے پھیل رہاہے لیکن حالت قابوسے باہرنہیں ہے،گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ساتھ ہی فیصلہ لیاگیاہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران دہلی میں کسی طرح کی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ حالات کودیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے لاک ڈاؤن میں کسی بھی طرح کی چھوٹ دینے سے انکارکیاہے۔بتادیں کہ ہندوستان میں کوروناوائرس سے اب تک 519لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور16ہزارسے زیادہ لوگ کوروناسے متاثرہوئے ہیں۔