نئی دہلی:ملک میں لاک ڈاؤن کا چوتھامرحلہ 18مئی سے شروع ہوگیاہے۔مگرملک میں کوروناکاقہرتھمنے کا نام نہیں لے رہاہے۔ ملک میں كوروناوائرس کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ہندوستان میں منگل کو كوروناوا ئرس مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ سے اوپرہوگئی ہے۔وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق، ملک میں كوروناوائرس سے اب تک 3ہزار163 افراد ہلاک ہو چکے ہے جبکہ کورونامریضوں کی تعداد 1لاک1ہزار139 ہو گئی ہے۔ وہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 4ہزار970 نئے مریض ملے ہیں اور 134 لوگوں کی جان گئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق، ملک میں اب تک 39ہزار174 مریض کوروناوائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔