ملک میں کورونا کاقہر جاری، 24گھنٹے میں 6767 نئے معاملے

covid-19

نئی دہلی: لاک ڈاؤن کے باوجودہندوستان میں کوروناوائرس کے معاملے سے تیزی سے بڑھتے جا رہے ہیں۔ملک میں کوروناوائرس(Covid-19) متاثرین کی کل اعداد و شمار 1.31 لاکھ کے پار پہنچ گیا ہے۔وزارت صحت کی جانب سے اتوار کو جاری اعداد و شمار کے مطابق، ہندوستان میں کوروناوائرس مریضوں کی کل تعداد 1لاکھ31ہزار868 ہو گئی ہے اور جبکہ اس وائرس سے اب تک 3ہزار867 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔وہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 6ہزار767 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 147 لوگوں کی جان گئی ہے۔24گھنٹے میں سب سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق ملک میں 54ہزار441 مریض کوروناوائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *