نئی دہلی:ہندوستان میں کورونا وائرس کا انفیکشن کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہاہے ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 6ہزار535 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور قریب 146 لوگوں کی اموات ہوئی ہیں۔منگل کو جاری مرکزی وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق، ملک بھر میں کورونا وائرس کے معاملے بڑھ کر قریب 1لاکھ45ہزار380 ہو گئے ہیں اور كووڈ -19 سے اب تک 4167 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔وہیں 60ہزار490 لوگ کوروناہراکرصحتیاب ہوگئے ہیں۔ بتادیں کہ کورونا وائرس سے اب تک سب سے زیادہ 1ہزار695 لوگوں کی موت مہاراشٹر میں ہوئی ہے۔ یہاں اب اس وبا سے متاثرین کی تعداد 52ہزار667 ہو گئی ہے۔