کورونا:پچھلے 24گھنٹے میں 140ہلاکتیں،جانیئے ! اب تک کس ریاست میں کتنی اموات ہوئیں؟

corona
فائل فوٹو

نئی دہلی:عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) ملک میں کافی تیزی سے پھیل رہا ہے- ملک میں لاک ڈاؤن کے باوجود بھی ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرہ مریضوں کے 5ہزار611 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جو ایک دن میں اب تک سب سے زیادہ معاملے ہیں۔وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا140 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق،ملک میں اب تک ایک لاکھ 6 ہزار 750 لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔وہیں 3ہزار303 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔42 ہزار 298 لوگ ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ مہاراشٹرمتاثرہوا ہے ۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 37ہزار136 ہو گئی ہے اور 1ہزار325 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 9ہزار639 لوگ اس انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق، مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 1325، گجرات میں 719، مدھیہ پردیش میں 258، مغربی بنگال میں 250، راجستھان میں 143، دہلی میں 168، اتر پردیش میں 123، آندھرا پردیش میں 52، تمل ناڈو میں 84، تلنگانہ میں 38، کرناٹک میں 40، پنجاب میں 38، جموں و کشمیر میں 17، ہریانہ میں 14، بہار میں 9، کیرالہ میں 4، جھارکھنڈ میں 3، اڑیسہ میں 5، چنڈی گڑھ میں 3، ہماچل پردیش میں 3، آسام میں 4، اور میگھالیہ میں ایک موت ہوئی ہے۔

ہندوستان میں کوروناکاقہرجاری ہے۔لاک ڈاؤن کے باوجودملک میں کوروناوائرس تھمنے کا نام نہیں لے رہاہے۔ہندوستان میں کوروناوائرس کے معاملے مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق، ملک میں کوروناوائرس سے اب تک 3ہزار303 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کورونامتاثرین کی تعداد 1لاکھ6ہزار750 ہو گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *