کوروناوائرس کے معاملے میں ریکارڈ اضافہ

covid
نئی دہلی: ملک میں کوروناوائرس کا قہر مسلسل جاری ہے۔لاک ڈاؤن کے باوجود ہندوستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلتاجارہاہے۔ایسا پہلی بار ہواکہ ملک میں پچھلے 24گھنٹے میں ریکارڈ آٹھ ہزارکے قریب نئے مریض ملے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق ، ملک میں مجموعی طور پر 1لاکھ 73ہزار763 مریضوں کی  تعداد ہوگئی ہے، جب کہ ملک میں اب تک 4ہزار971 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔پچھلے 24 گھنٹے کے دوران  7ہزار964 نئے  معاملے سامنے آئے ہیں اورپچھلے 24گھنٹے میں سب سے زیادہ 265  لوگوں کی موت ہوئی ہے، حالانکہ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 11ہزار264 مریض  ٹھیک  ہوئے ہیں ، اب تک 82ہزار370 مریض اس مرض کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *