ملک میں کوروناوائرس کا قہرکم ہونے کا نام ہی نہیں لے ریاہے۔وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق، گزشتہ 24گھنٹے میں کوروناکے 1ہزار553نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور36لوگوں کی موت ہوئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق، ملک میں کورونامریضوں کی کل تعداد 17ہزار265ہوگئی ہے۔رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ ملک میں اب تک 2ہزار547مریض اس بیماری کوہرانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
1553 new cases and 36 deaths reported in last 24 hours. India’s total number of #Coronavirus positive cases rises to 17265 (including 14175 active cases, 2546 cured/discharged/migrated and 543 deaths): Ministry of Health and Family Welfare pic.twitter.com/zbcB5Fy5iR
— ANI (@ANI) April 20, 2020
وزارت صحت کے مطابق،ملک میں کوڈ19-سے اب تک 543لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔پچھلے 24گھنٹے میں 316لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔بتادیں کہ جان لیوابیمارکوروناوائرس کوشکست دینے کیلئے ملک میں لاک ڈاؤن نافذکیاگیاہے۔یہ لاک ڈاؤن3مئی تک جاری رہے گا۔