نئی دہلی:کوروناوائرس نے پوری دنیا کوہلاکررکھ دیاہے۔دنیا بھرمیں کوروناوائرس کے معاملے بڑھتے جارہے ہیں۔ ہندوستان میں بھی کوروناوائرس کے معاملے کم ہونے کے بجائے تیزی سے پھیلتاجارہا ہے۔ہندوستان میں کووڈ -19 سے اب تک 273 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور کوروناوائرس انفیکشن کے 8ہزار356 سامنے آئے ہیں۔وزارت صحت کی جانب سے اتوار کو جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کوروناوائرس کے کل 909 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 34 لوگوں کی جان گئی ہے۔تاہم، تھوڑی راحت والی بات یہ ہے کہ اس بیماری سے اب تک 716 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔
بتا دیں کہ ملک میں کوروناوائرس کے بڑھتے معاملے کو دیکھتے ہوئے 21 دنوں کا لاک ڈاؤن کیا گیا اور یہ 14 اپریل تک رہے گا۔کوروناوائرس بحران اور لاک ڈاؤن سمیت دیگر اقدامات پر ہفتہ کو ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کی میٹنگ ہوئی۔میٹنگ کے بعد، پی ایم مودی نے لاک ڈاؤن کو دو ہفتے کے لئے اور بڑھانے کے اشارے دیے ہیں۔اتر پردیش، دہلی، پنجاب، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ سمیت کئی دیگر ریاستوں کے وزرائے اعلی نے بھی کوروناوائرس کے چلتے لگے لاک ڈاؤن کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔